Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے تعلقات مسلم امہ کے لئے تشویش کا باعث ہیں

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سر پرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی

0Pala2049

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سر پرست رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و رہنما جماعت اسلامی مظفر احمد ہاشمی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی

صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماپیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈووکیٹ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابرابو مریم نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے حکمرانوں کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے تعلقات اور دوستانہ مراسم پوری مسلم امہ کے لئے تشویش کا باعث ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے حالیہ دنوں عرب خلیجی ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی استوار ی اور اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عرب خلیجی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات نہ صرف فلسطین کاز کے لئے نقصان دہ ہیں بلکہ خطے کی تمام ریاستوں اور تعلقات استوار کرنے والوں کے لئے بھی سنگین خطرے کا باعث ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ غاصب اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات سے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کے مصائب میں اضافہ ہوا ہے تاہم مسلم امہ کے حکمرانوں اور بالخصوص خطے کی عرب خلیجی ریاستوں کے حکمرانوں کو چاہئیے کہ وہ لاکھوں مظلوم فلسطینیوں کی قاتل غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات اور دوستانہ مراسم استوار کرنے کے بجائے گذشتہ چھ دہائیوں سے اسرائیل مظالم کا نشانہ بننے والے مظلوم ملت فلسطین کی مدد کریں اور مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام قبلہ اوّل کی بازیابی کے لئے عملی اقدامات زیر غور لائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan