Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ تحریک آزادی فلسطین و القدس میں اپنا اپنا حصہ شامل کریں ۔احمد شاہ

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے مرکزی سرپرست کمیٹی کے رکن و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ سے آرٹس کونسل میں ملاقات کی، وفد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز

0Pala5911

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے مرکزی سرپرست کمیٹی کے رکن و متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ سے آرٹس کونسل میں ملاقات کی، وفد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان عوامی تحریک کے قیصر اقبال قادری، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، پاکستان مسلم لیگ ق کے طارق حسن، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، مدثر ای خان، علی احمر اور راؤ کامران سمیت دیگر شریک تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے آرٹس کونسل کے دسویں مرتبہ صدر منتخب ہونے پر محمد احمد شاہ کو مبارک باد دی اور ملک میں ثقافتی سرگرمیوں کے بڑھتے ہوئے رحجان اور ترقی پر احمدُ شاہ کے کردار کو سراہا، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے آرٹس کونسل آف پاکستان میں گوشہ فلسطین قائم کرنے کی تجویز پیش کی جس پر صدر آرٹس کونسل احمد شاہ نے یقین دہانی کروائی کہ گورننگ باڈی سے مشورہ کے بعد اقدامات کئے جائیں گے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فلسطین کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ تحریک آزادی فلسطین و القدس میں اپنا اپنا حصہ شامل کریں اور جدوجہد جاری رکھیں۔

0Pala5912

0Pala5913

0Pala5914

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan