Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں شمولیت

اسلام آباد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل میں شامل کر لیا گیا اس بات کا اعلان ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد ذبیر نے مورخہ ۹ مارچ بروز جمعرات کو اسلام آباد میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ سپریم کونسل کے مرکزی اجلاس میں کیا۔

0Pala6367

اسلام آباد – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو ملی یکجہتی کونسل کی سپریم کونسل میں شامل کر لیا گیا اس بات کا اعلان ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد ذبیر نے مورخہ ۹ مارچ بروز جمعرات کو اسلام آباد میں مقامی ہوٹل میں منعقدہ سپریم کونسل کے مرکزی اجلاس میں کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی سپریم کونسل کےاجلاس میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے خصوصی طور پر شرکت کی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کو ملی یکجہتی کونسل میں شامل کئے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل کی مجلس قائدین کا شکریہ ادا کیا۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی سپریم کونسل کے اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر ذبیر،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق ، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، سینئر نائب صدر و سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ ساجد علی نقوی، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور البصیرہ کے چیئر مین ثاقب اکبر، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری، پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈا پور، جماعة الدعوة کے حافظ عبد الرحمان مکی، معروف مذہبی اسکالر ضیاء اللہ شاہ بخاری، حافظ عاکف سعید، تحریک جوانان پاکستان کے چیئر مین عبد اللہ گل، جمعیت اہل حدیث کے عبد الغفار روپڑی، حافظ ابتسام الہی ظہیر، قاری یعقوب شیخ، ڈاکٹر احمد علی سراج، مولانا شبیر میثمی، اللہ وسایا، علامہ عارف واحدی، اسد اللہ بھٹو، آصف لقمان قاضی، نثار ترمذی، لعل مہدی، پیر عظمت اللہ سمیت علامہ رمضان توقیر،سید ہارون علی گیلانی، پیر معین الدین کوریجہ، پروفیسر محمد ابراہیم، سلطان احمد علی، نذیر احمد جنجوعہ، پیر غلام رسول اویسی، مفتی گلزار احمد نعیمی، قاری شیخ یعقوب، ڈاکٹر محمد نجفی اور متعدد علمائے کرام و مشائخ شریک تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے ملی یکجہتی کونسل کے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے عنوان سے 30 مارچ کو عالمی یوم الارض الفلسطین اور 15 مئی کو یوم نکبہ کے عنوان سے پروگرام منعقد کیے جائیں جس کی میزبانی فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کرے گی۔تاہم ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے تجویز کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ فلسطین مسلم اُمّہ کی اولین ذمہ داری ہے جس سے لمحہ بھر بھی کوتاہی نہیں کی جا سکتی۔

ابو مریم کا کہنا تھا کہ امریکا، اسرائیل اور ہندوستان پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم اور کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموشی اسلام سے خیانت کے مترادف ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فلسطین عالم اسلام کے مسائل میں سب سے اہم مسئلہ ہے۔ پاکستان کے علماء و مشائخ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

 

0Pala6368

 

0Pala6369

 

0Pala6370

 

0Pala6371

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan