Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

لبنان: عالمی فلسطین کانفرنس الوعد الحق: پاکستانی وفد کی شہدائے فلسطین و مقاومت کے مزارات پر حاضری

بیروت – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہونے والی دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس “الوعد الحق” میں شرکت کے لئے پاکستان سے چھ رکنی وفد بیروت پہنچ چکا ہے جہاں پر وفد کے شرکاء نے تحریک آزادئ فلسطین و القدس کے لئے جدوجہد کرنے والے مقاومت اسلامی کے شہداء کے مزارات پر حاضری دی اور شہدائے مقاومت اسلامی کو خراج عقیدت پیش

0Pala9077

کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شہدائے مقاومت اسلامی کے مزارات پر حاضری دینے والے پاکستانی وفد میں جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، وفاقی وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے ترجمان اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ باقر زیدی، جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما علامہ شبیر انجم، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور معروف سماجی رہنما حیدر زیدی شامل تھے۔ اس موقع پر شہدائے مقاومت اسلامی کے درجات میں بلندی کی دعا کی اوراس عزم کا ارادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ عالمی فلسطین کانفرنس “الوعد الحق” کا آغاز یکم نومبر سے ہو گا جو کہ دو نومبر تک جاری رہے گی۔کانفرنس کا اہتمام علمائے مقاومت کے عالمی اتحاد کی جانب سے کیا گیا ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan