You are here: غزہ غزہ کے گرد دیوار فاصل 90 فی صد مکمل کرنے کا اسرائیلی دعویٰ
 
 

غزہ کے گرد دیوار فاصل 90 فی صد مکمل کرنے کا اسرائیلی دعویٰ

E-mail Print PDF

0Pala8199مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے غزہ جنوبی فلسطینی علاقوں میں سرنگوں کی روک تھام کے لیے زیرتعمیر دیوار فاصل کا 90 فی صد حصہ مکمل کرلیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے گرد دیوار کی تعمیر کا کام اگلے چار ماہ تک جاری رہے گا۔ توقع ہے کہ چار ماہ میں یہ منصوبہ اگلے چار ماہ میں بھی جاری رہے گا۔ دیوار کی تکمیل سے فلسطینی مزاحمت کاروں کو ’دراندازی‘ کے لئے سرنگوں کی کھدائی کا موقع نہیں ملے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیل غزہ اور جنوبی فلسطینی علاقوں کےدرمیان کئی ماہ سے دیوار فاصل کی تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔ جدید ترین مواصلاتی آلات اور کیمروں سے لیس یہ دیوار سطح زمین سے چھ میٹر بلند اور کئی میٹر گہری ہے۔ دیوار کا نچلا حصہ 90 فی صد مکمل کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ دیوار کی مکمل تعمیر 2019ء تک ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔