You are here: غزہ اسرائیل کے ساتھ روابط فلسطین سے خیانت ہے : علماء فلسطین
 
 

اسرائیل کے ساتھ روابط فلسطین سے خیانت ہے : علماء فلسطین

E-mail Print PDF

0Pala9666غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے شہر غزہ کے علماء نے کہا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے ساتھ عرب ممالک کے ہر قسم کے روابط فلسطینی عوام اور بیت المقدس سے خیانت ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کل غزہ کے علماء نے القدس کی حمایت سے متعلق اجلاس میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے مقابلے میں اسلامی اور عرب ممالک کے مابین قدس اور فلسطینی عوام کی حمایت کے دائرے میں اختلافات کو پس پشت ڈالنے اور باہمی اتحاد پر تاکید کی۔

غزہ کے علماء کا کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سےغاصب صیہونی حکومت کے حق میں رائے عامہ کو ھموار کرنے کی پالیسی کی بعض عرب ملکوں کی جانب سے پیروی، فلسطین اور قدس کے مکینوں کے ارمانوں سے خیانت ہے۔