غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ سے ایک راکٹ حملے کے دعوے کے بعد الشجاعیہ کالونی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے مراکز پر بمباری کی ہے۔
اگرچہ فریقین جولائی اور اگست 2014ء کو لڑی گئی خونی جنگ کے بعد طے پانے والے فائر بندی معاہدے پرعمل درآمد کا دعویٰ کرتے ہیں مگر غزہ سے راکٹ حملوں کی آڑ میں اسرائیلی فوج اکثر غزہ پر بمباری کرتی رہتی ہے۔
ادھر اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگی طیاروں اور ٹینکوں نے غزہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے دو مزاحمتی مراکز پر بمباری کی۔