You are here: غزہ غزہ پر صیہونی فوج کے چار میزائل حملے، متعدد تنصیبات کو نقصان
 
 

غزہ پر صیہونی فوج کے چار میزائل حملے، متعدد تنصیبات کو نقصان

E-mail Print PDF

0Pala9758غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے مقام پر متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن کے نتیجے میں کچھ عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اسرائیلی فوج نے رفح کےمشرق الشوکہ قصبے میں واقع صوفا مرکز پر بمباری کی۔ صیہونی فوج کی طرف سے چار میزائل داغے گئے۔

رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے پہلے دو میزائل داغے اور پانچ منٹ کے وقفے کے بعد قریب ہی ابو الحصین کے مقام پر دوسرا میزائل حملہ کیا۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی طرف سے کیے گئے میزائل حملوں میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ جائے وقوعہ پر آگ بڑھ اٹھی  تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایک مقامی سیکیورٹی ذرائع اسرائیلی فوج کی طرف سے داغا گیا ایک میزائل ہدف پر لگنے کے باوجود ناکارہ ہوگیا۔ مقامی حکام نے شہریوں کو جائےوقوعہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کی طرف سے اشکول کے علاقے میں چارراکٹ داغے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔