You are here: غزہ سال 2017ء، غزہ میں 58 ہزار نئے مہمانوں کی آمد!
 
 

سال 2017ء، غزہ میں 58 ہزار نئے مہمانوں کی آمد!

E-mail Print PDF

0Pala9781غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں سرکاری سطح پرجاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گذشتہ برس غزہ کی پٹی میں شرح پیدائش اپنے عروج پر رہا۔ پچھلے سال مجموعی طور پر 58 ہزار نئے بچوں نے جنم لیا۔ ان میں 51.50 فی صد بچے اور 48.50 فی صد بچیاں ہیں۔ اوسطا یومیہ 160، ایک گھنٹے میں 6 اور ہردس منٹ میں ایک بچہ جنم لیتا رہا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی تمام پانچوں گورنریوں شمالی، غز، وسطی، خان یونس اور رفح میں سال 2017ء کے دوران 58 ہزار 303 بچےپیداہوئے۔

رپورٹ کے مطابق پچھلے برس غزہ کی پٹی میں 2016ء کی نسبت شرح پیدائش میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ گذشتہ سے پچھلے برس 58 ہزار 170 بچوں نے جنم لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یکم جنوری 2017ء سے 31 دسمبر 2017ء تک 30 ہزار 20 بچے اور 28 ہزار 283 بچیاں پیدا ہوئیں۔

غزہ گورنری میں اکیس ہزار 188 بچوں نے جنم لیا جن میں 10 ہزار 921 بچے اور 10 ہزار 267 بچیاں رجسٹرڈ کی گئیں۔

خان یونس میں 5768 بچوں اور 5708بچیوں سمیت 11 ہزار 476 بچے پیدا ہوئے۔

شمالی غزہ میں پیدا ہونے والے کل بچوں کی تعداد 10 ہزار 125 رجسٹرڈ کی گئی۔