You are here: Home
 
 

لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے بیت المقدس کی حمایت میں مظاہرہ

E-mail Print PDF

0Pala9819لندن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برطانیہ کے سرگرم مسلمانوں نے بیت المقدس کے خلاف امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں لندن میں امریکی سفارت خانے کےباہر مظاہرہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لندن میں امریکی سفارت خانے کے سامنے کئے جانے والے مظاہرے میں برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں، پاکستانیوں اور برمنگھم مساجد کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

برطانیہ میں فلسطین ارگنائزیشن کے چیئرمین حافظ الکرمی نے اس بارے میں کہا کہ اس مظاہرے میں غیر عرب فلسطینیوں کی شرکت سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ فلسطینیوں کا پیغام عالمی اہمیت کا حامل ہے اور پوری دنیا کے مسلمانوں کے لئے بیت المقدس خاص اہمیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ بیت المقدس کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو فلسطینی عوام، پوری دنیا کے مسلمان اور حریت پسند لوگ کبھی بھی تسلیم نہیں کریں گے۔