You are here: Home
 
 

غرب اردن میں صیہونیوں کے لیے 1285 مکانات تعمیر کرنے کا فیصلہ

E-mail Print PDF

0Pala6535مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں قائم کی گئی صیہونی کالونیوں میں مزید 1285 مکانات کی تعمیر کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے آج بدھ کو مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید سیکڑوں مکانات کی تعمیر کی تجویز کو حتمی شیکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ 2500 زیرتعمیر مکانات کو جلد مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ مکانات غرب اردن کی 20 کالونیوں میں تعمیر کی جائیں گی۔ ان میں سے 500 مکانات ’گیوات زئیو‘، اور شمال مغربی القدس میں واقع کفار ادومیم میں 300 گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

گذشتہ روز  اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کا کہنا ہے کہ ہم غرب اردن میں صیہونی آباد کاروں کے لیے 1285 نئے مکانات کی تعمیر کے وعدے پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ارئیل اور عمانوئیل کالونیوں میں  سیکڑوں مکانات کی منظوری دی جائے گی۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ کرمی زور کالونی میں 227، الون میں 325، بنجمن میں 499، گیوات زئیو میں 227، غوش عتصیون میں 300 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ عمانوئیل کالونی میں 166، بیتار علیت میں 130، ارئیل میں 433، اورنیت میں 196 مکانات کی تعمیر جلد مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔