You are here: فلسطین مشقوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے تین سالہ بچے کو گولی مار دی
 
 

مشقوں کے دوران صیہونی فوجیوں نے تین سالہ بچے کو گولی مار دی

E-mail Print PDF

0Pala9838طوباس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں بدھ کی شام فوجی مشقوں کے دوران کے دورایک ایک فلسطینی بچے کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طوباس گورنری میں مشقوں کے دوران ایک تین سالہ بچے کے سرمیں گولی مار دی جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

بچے کے والدین نے بتایا کہ ان کے معصوم بچے کو اسرائیلی فوج نے مشقوں کے دوران گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا۔

زخمی بچے کو طوباس میں قائم رفیدیا سرکاری اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔