You are here: فلسطین اسرائیل فوجیوں کی فائرنگ میں مزید 2 فلسطینی شہید
 
 

اسرائیل فوجیوں کی فائرنگ میں مزید 2 فلسطینی شہید

E-mail Print PDF

0Pala9846غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید دو فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے البریج میں قائم پناہ گزین کیمپ کے قریب گولیاں مار کر شہید کیاجب کہ دوسرا فلسطینی غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پر شہید ہوا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کی شام اسرائیلی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان مشرقی البریج کیمپ میں جھڑپیں ہوئیں۔ صیہونی فوج نے جھڑپوں کےدوران نہتے مظاہرین پر سیدھی گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہید فلسطینی 16 سالہ امیر عبدالمحمید ابو مساعد کے سینے میں گولیاں لگیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ تین زخمیوں میں سے ایک کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ (دسمبر) میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کےبعد فلسطین بھر میں اس اقدام کے خلاف ورز مرہ کی بنیاد پر احتجاجی مظاہرےجاری ہیں۔

درایں اثناء غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقام پراسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے ایک 17 سالہ علی عمر نمر قینو شہید ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق قینو کے سرمیں گولیاں لگیں جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہوسکا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔