You are here: Home
 
 

سعودی عرب کے اسرائیل سے ’آئرن ڈوم’‘ کی خریداری کے لیے مذاکرات

E-mail Print PDF

0Pala9848مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) سوئٹرزلینڈ کے ایک موقر اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل سے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے خفیہ بات چیت کررہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوئس اخبار’باسلیر زائتونگ‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی طرف سے الریاض پر بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد سعودی حکومت نے اسرائیلی دفاعی نظام ’آئرن ڈوم‘ کی خریداری کے لیے پس چلمن بات چیت شروع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں ایران کی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کے باعث اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان خفیہ روابط میں اضافہ ہوا ہے۔ اخبار نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تل ابیب اور ریاض کے درمیان غیر عسکری روابط اعلٰی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ سوئس اخبار نے ایک ذمہ دار سفارتی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کے حملوں کا سد باب کرنے کا متمنی سعودی عرب صیہونی ریاست سے ٹینک اور دیگر جدید اسلحہ بھی خریدے گا۔