You are here: فلسطین فلسطینی شہری صیہونی قید سے 21 سال کے بعد رہا
 
 

فلسطینی شہری صیہونی قید سے 21 سال کے بعد رہا

E-mail Print PDF

0Pala9851جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالہ شہر جنین سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے مسلسل 21 سال قید کے رہا کردیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق 48 سالہ محمود راق سلیم ابو الوفاء کو اسرائیلی فو گذشتہ روز رہا کیا۔رہائی کے بعد وہ آبائی علاقے الزاویہ میں اپنے گھر پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق ابو الوفاء کو رہائی سے قبل الخلیل شہر کی الظاھریہ چیک پوسٹ پر لایا گیا جہاں سے اس اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔

رہائی کے بعد میڈیا اور اپنے استقبال کے لیے آئے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے ابو الوفاء نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کی رہائی قوم پر قرض اور فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی زندانوں میں ڈالے گئے فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والے غیر انسانی سلوک کی تھام کے لیے عالمی اداروں کو متحرک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔