You are here: غزہ آئرلینڈ کے وزیرخارجہ وتجارت کا اچانک غزہ کی پٹی کا دورہ
 
 

آئرلینڈ کے وزیرخارجہ وتجارت کا اچانک غزہ کی پٹی کا دورہ

E-mail Print PDF

0Pala9852غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) آئرلینڈ کے وزیرخارجہ و تجارت سائمن کوفینی نے گذشتہ روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کا دورہ کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آئرش وزیرخارجہ گذشتہ روز رام اللہ سے ’ایریز‘ گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں آئرلینڈ کے تعاون سے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں فلسطینی حکام سے بھی ملاقات کی۔

اس موقع پر فلسطینی حکام نے آئرش وزیرخارجہ کو غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال، اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ کی پٹی میں بین الااقوامی اداروں کی خدمات، جنگ اور ناکہ بندی سے تباہ حال علاقے کی تعمیر نو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس موقع پر فلسطینی وزیر برائے ہاؤسنگ پبلک افیئرمفید الحساینہ نے بھی آئرش وزیرخارجہ سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے الحساینہ نے کہا کہ آئرش وزیرخارجہ سے ملاقات میں انہیں غزہ کی پٹی کی موجودہ صورت حال اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اور پابندیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔