You are here: فلسطین صیہونی فوج کے غرب اردن پر دھاوے، دکانوں پر لگے ’کیمرے‘ اتار لیے
 
 

صیہونی فوج کے غرب اردن پر دھاوے، دکانوں پر لگے ’کیمرے‘ اتار لیے

E-mail Print PDF

0Pala9857نابلس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں وادی الباذان کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی لی۔ اس دوران صیہونی فوج کی جانب سے بازاروں میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور دکانوں میں لگے ’سی سی ٹی وی ‘ کیمرے قبضے میں لے لیے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ صیہونی فوج نے مسجد القدیم کے قریب سپر مارکیٹ میں چھاپہ مارا اور دکانوں کی تلاشی لینے کے بعد وہاں لگے خفیہ کیمرے قبضے میں لیے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل صرۃ کے مقام پر ایک فدائی کارروائی کے بعد صیہونی فوج نے غرب اردن میں وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔ گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

گذشتہ منگل کو اسرائیلی فوج ’گیوات گیلاد‘عزالدین القسام بریگیڈ کے مجاھدین نے فائرنگ کے واقعے میں ایک یہودی ربی کو ہلاک کردیا تھا۔