You are here: فلسطین صیہونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں بجلی کی مرمت پر پابندی عائد کردی
 
 

صیہونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں بجلی کی مرمت پر پابندی عائد کردی

E-mail Print PDF

0Pala9881مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکام نے فلسطینی محکمہ اوقاف کو مسجد اقصیٰ کے اندر الیکٹرشن سسٹم کی مرمت کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے جس پر محمکمہ اوقاف کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محکمہ مسجد اقصیٰ میں بجلی کی تاروں  کی مرمت کرنا چاہتا ہے مگرصیہونی حکام نے انہیں قبلہ اوّل میں مرمتی کام کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے قبلہ اوّل میں بجلی کے کی وائرنگ ٹھیک کرنے اور بجلی کے دیگر کاموں کی مرمت پر پابندی مسجد اقصیٰ کے امور میں کھلی مداخلت ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے چند روز قبل مسجد اقصیٰ میں بجلی کے ایک سرکٹ کے شارٹ ہونے سے قبۃ الصخرۃ کی رات کے وقت  روشنیاں نہیں جلائی جا رہی ہیں۔ ادارے کے کارکنان نے بجلی کی تاروں کی مرمت کی کوشش کی مگر اسرائیلی پولیس کی طرف سے سختی کے ساتھ کہا گیا ہے کہ انہیں مسجد اقصیٰ میں بجلی کا سامان لانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست قبلہ اوّل کے خلاف اپنے خوفناک جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ مسجد میں مرمتی کام پر پابندی عائد کرنا بھی صیہونی دشمن کا ایک سنگین جرم ہے جس کا مقصد قبلہ اوّل کو ویران کرنا ہے۔