Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد کی کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر اور اراکین سے ملاقات

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنما و رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر حیدر امام رضوی اور اراکین کابینہ سے سٹی کورٹ کراچی بار روم میں ملاقات کی۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں پاکستان تحریک

0Pala9925

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنما و رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر حیدر امام رضوی اور اراکین کابینہ سے سٹی کورٹ کراچی بار روم میں ملاقات کی۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمشید ٹاؤن یوسی ناظمہ عرم بٹ،قومی بین المذاہب ہم آہنگی کے چیئر مین راؤ ناصر علی ، جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے صدر انور بلوچ اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم اور دیگر شریک تھے جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر حنیف قریشی سمیت اشفاق احمد ، ریاض خان سمیت وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر حیدر امام کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسئلہ فلسطین اور مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد کرنے پر فلسطین فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔حیدر امام کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام اور مظلومین جہاں کا اولین مسئلہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ کراچی بار ایسوسی ایشن فلسطین کاز کی حمایت میں ہر ممکنہ اقدام کرتی رہے گی۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین پر عالم اسلام کے حکمرانوں کی بے حسی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زور دیا کہ ایسے مسلمان ممالک جن کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں وہ فی الفور اسرائیل سے اپنے تعلقات کو ختم کریں۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے حیدر امام کو فلسطین فاؤنڈیشن کی سرپرست کمیٹی کی رکنیت کی پیش کش کی اور ان کو کراچی بار ایسوسی ایشن کا صدر اور دیگر اراکین کو منتخب ہونے پر دلی مبارک باد بھی دی۔

Bar1

Bar2

bar4

Bar5

Bar7

Bar8

Bar9

Bar10

Bar11

Bar12

Bar14

Bar15

Bar17

Bar18Bar

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan