You are here: فلسطین فلسطین میں شہداء کی تدفین، ہر آنکھ اشک بار
 
 

فلسطین میں شہداء کی تدفین، ہر آنکھ اشک بار

E-mail Print PDF

0Pala10911غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین میں صدر محمود عباس کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے جب کے گزشتہ روز غزہ اسرائیل سرحد پر احتجاج کے دوران شہید ہونے والوں فلسطینیوں کی تدفین کا عمل بھی جا رہی ہے اس موقع پر سوگ کا سا سماں ہے اور ہر آنکھ اشک بار ہے۔ فلسطین کے صدر نے تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ سرحد پر گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہفتہ وار واپسی مارچ میں شہید ہونے والے شہداء کو سپرد خاک کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے موقع پر واپسی مارچ کرنے والے مظاہرین پر قابض اسرائیلی فوج نے براہ راست گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں معصوم بچوں سمیت 60 فلسطینی شہید اور 2700 زخمی ہو گئے۔