You are here: فلسطین صدر محمود عباس نے فلسطینی ایلچی کو امریکا سے واپس بلا لیا گیا
 
 

صدر محمود عباس نے فلسطینی ایلچی کو امریکا سے واپس بلا لیا گیا

E-mail Print PDF

0Pala6154رام اللہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سینیر مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس نے منگل کے روز امریکا میں متعین فلسطینی مندوب کو واپس بلا لیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صائب عریقات کا کہنا ہے کہ امریکا میں متعین تنظیم آزادی فلسطین کے مندوب حسام زملط کو امریکا کی طرف سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے بعد واپس بلایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ 14 مئی کو امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا ہے۔ سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے شرکت کی تھی۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ برس دسمبر میں بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے جلد ہی سفارت خانے کی القدس منتقلی کا اعلان کیا تھا۔

ادھر فلسطینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں امریکا کو دوبارہ شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی القدس منتقلی کے بعد امریکا غیر جانب دار مصالحت کار کا کردار کھو چکا ہے۔ اب امریکا پر مشرق وسطیٰ میں امن مساعی کی نگرانی کا اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔