You are here: غزہ فلسطینیی نوجوانوں نے غزہ کے قریب اسرائیلی چوکی نذرآتش کردی
 
 

فلسطینیی نوجوانوں نے غزہ کے قریب اسرائیلی چوکی نذرآتش کردی

E-mail Print PDF

0Pala10982غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج کیمپ کے قریب قائم اسرائیلی فوج کی ایک چوکی کو آگ لگا کر نذرآتش کردیا تاہم اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الجزیرہ ٹی وی چینل نے ایک فوٹیج نشرکی ہے جس میں مشرقی البریج میں فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ کو سرحد پر بنی ایک چیک پوسٹ کی طرف جاتے، اس آگ لگاتے اور بہ حفاظت واپس آتے دکھایا گیا ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فلسطینی نوجوان خار دار باڑ عبور کر کے چیک پوسٹ تک پہنچتے ہیں۔ اس باڑ کی دوطرف اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات رہتی ہے۔ وہیں سےاسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرکے درجنوں شہریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کیا۔

چیک پوسٹ کو نذرآتش کرنے کے ساتھ اس کی بیرونی دیواروں پر اس چیک پوسٹ کو اشہید وصال الشیخ خلیل کا نام بھی لکھا۔ وصال رواں 14 جولائی کو مشرقی غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی میں شہید ہوگئی تھیں۔