You are here: غزہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہری شہید، دوسرا زخمی
 
 

غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شہری شہید، دوسرا زخمی

E-mail Print PDF

0Pala6377غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹراشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی بمباری میں 25 سالہ محمد مسعود احمد الرضیح شہید اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے طیاروں اور ٹینکوں کے ذریعے غزہ کے شمالی علاقے بیت لاھیا میں بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

خیال رہے کہ30 مارچ کے بعد سے غزہ کی پٹی میں جاری عوامی احتجاجی تحریک کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مارے جانے والے فلسطینیوں کی تعداد 121 ہوگئی ہے۔

قبل ازیں اتوار کو اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں اسلامی جہاد کےایک عسکری کیمپ پر ٹینکوں سے گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں اسلامی جہاد کے تین کارکن مارے گئے تھے۔