You are here: غزہ فلسطینیوں کے آتش گیر پتنگوں سے غزہ کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی
 
 

فلسطینیوں کے آتش گیر پتنگوں سے غزہ کے قریب خوفناک آگ بھڑک اٹھی

E-mail Print PDF

0Pala11069غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی طرف سے آتش گیر پتنگوں کے ذریعے سرحد کی دوسری جانب اسرائیلی فصلوں کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں وسیع رقبے پر تیزی کےساتھ آگ پھیل گئی اور فصلیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کو مشرقی غزہ سے فلسطینی شہریوں نے آتش گیر کاغذی جہاز سرحد کی دوسری طرف پھینکے جس کے نتیجے میں وسیع علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ پر فوری قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی 12 ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔ آگ بجھانے کے لیے چار طیاروں نے بھی حصہ لیا تاہم رات گئے تک آگ پرقابو نہیں پیا جاسکا تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے نتیو ھعسراہ کے قریب زرعی کھیتوں اور زرعی اجناس کے گودام میں آگ لگ گئی۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ سے فلسطینی مزاحمت کاروں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ قابض فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی فوج کے ایک کیمپ کی طرف بڑھ رہے تھے۔ فوجیوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد فلسطینی نوجوان واپس ہوگئے۔