You are here: یوم القدس نیویارک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف یوم القدس پر مظاہرے
 
 

نیویارک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف یوم القدس پر مظاہرے

E-mail Print PDF

0Pala11202نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی شہریوں نے مظاہرے کیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نیویارک میں عالمی یوم قدس کے موقع پر ہونے والے اس مظاہرے میں شریک امریکی شہریوں نے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کی اور سرزمین فلسطین پر غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرز اور پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر فلسطینیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جرائم کی حمایت کے بجائے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کی حمایت کریں۔ یہ مظاہرے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جب امریکہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے مجرمانہ اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں برابر کا شریک ہے۔