You are here: Home
 
 

مراکش کے ایک اعلٰی سطحی وفد کا پانچ روزہ دورہ اسرائیل

E-mail Print PDF

0Pala11206الرباط (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ افریقی عرب ملک مراکش کی اہم شخصیات کا ایک وفد پانچ روزہ اسرائیلی دوے پر تل ابیب پہنچا ہے۔ یہ وفد اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے ارکان اور حکومتی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کا دورہ کرنے والے وفد میں انجینیر، دانشور، یونیورسٹی کے پروفیسر اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ وہ اسرائیل میں اپنے ہم مشرب افراد اور شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

مراکشی وفد تل ابیب میں قائم ’نازی ہولوکاسٹ‘ میوزیم کا بھی دورہ کرے گا اور اس کے علاوہ شمالی افریقہ کے صیہونیوں کے ورثہ مرکز، القدس، حیفا اور دیگر شہروں میں بھی جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ وفد اسرائیلی طلباء کے وفود سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

یہ وفد ایک ایسے وقت میں اسرائیل پہنچا ہے جہاں مراکش ہی کا ایک امدادی مشن 165 امدادی کارکنوں کے ساتھ غزہ پہنچا ہے۔ غزہ انے والا وفد  مراکش کے فرمانروا شاہ محمدششم کی طرف سے دیے گئے ایک فیلڈ اسپتال کا تحفہ بھی ساتھ لایا ہے۔