You are here: Home
 
 

اسرائیل امریکا سے تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی سازش کررہا ہے: شمالی کوریا

E-mail Print PDF

0Pala11210سینگاپور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) شمالی کوریا نے صیہونی ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیتن یاھو’بد بودار‘ کذاب اور نہتے فلسطینیوں کا ’قاتل‘ ہے اور وہ امریکا اور شمالی کوریا کےدرمیان بہتری کی طرف گامزن تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی سازش کررہا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا کے وزیرخارجہ ری یونگ نے ان خیالات کا اظہار سینگاپور میں ہونے والی شمالی کوریا امریکا سربراہ کانفرنس سے ایک روز قبل جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاھو سینگا پور میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اون کے درمیان ہونے والی ملاقات کوناکام بنانے کی سازشیں کرہے ہیں۔ نیتن یاھو ہم سے نفرت کرتا ہے اور وہ امریکا ساتھ ہمارے بہتر ہوتے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے۔

ری یونگ نے مزید کہا کہ نیتن یاھو جنگ پراکساتا اور بے گناہ لوگوں کے قتل کا مجرم ہے۔

ری یونگ کا یہ بیان اسرائیل کے عبرانی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کی ویب سائیٹ پر عبرانی زبان میں ترجمے کے ساتھ شایع ہوا ہے۔ یہ بیان اسرائیلی وزیراعظم کی اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ہاتھ میں ایک گلاس اٹھائے ایران کو خشک سالی سے نمٹنے کی تجویز دیتے دکھایا گیا ہے۔

ری یونگ نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہمارے لیڈر کم جونگ اون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سینگا پور میں ملاقات کی تیاری کررہے ہیں ٹرمپ اس ملاقات کو ناکام بنانے پر تلا ہوا ہے۔ بدبودار نیتن یاھو جنگوں پر اکساتا اور یورپ میں اس کا اثر و روسوخ ایران کو تنہا کرنا ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیتن یاھو نے ایران سے کہا تھا کہ وہ اپنے خشک سالی کے بحران اور پانی کی قلت سے نمٹے۔ اس کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا تھاکہ بچوں کا قاتل نیتن یاھو یورپ میں جا کر خود کو مظلوم ثابت کرنے کی بھونڈی کوشش کرتا ہے۔