You are here: فلسطین غزہ کے محصورین سے یکجہتی کے لیے غرب اردن میں مظاہروں پر پابندی
 
 

غزہ کے محصورین سے یکجہتی کے لیے غرب اردن میں مظاہروں پر پابندی

E-mail Print PDF

0Pala11218رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی نے آج بدھ کے روز سے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے یہ پابندی ایک ایسے وقت میں عائد کی ہے جب غرب اردن کے کئی شہروں میں ہزاروں افراد غزہ کی پٹی کے عوام پر عائد کردہ پابندیاں ختم کرنے کے لیے مظاہرے کررہے ہیں۔

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کے دفتر سے غرب اردن کی تمام گورنریوں کو ایک سرکلرجاری کیا گیا ہے جس میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ غرب اردن کے کسی شہر میں غزہ کی پٹی کی حمایت میں کوئی جلوس نہ نکالنے دیا جائے اور کسی بھی مظاہرے کی کوشش کو سختی سے ناکام بنایا جائے۔

خیال رہے کہ غرب اردن کے شہروں رام اللہ ، الخلیل اور نابلس میں بڑے پیمانے پر غزہ کی پٹی کے محصورین کی حمایت میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرین فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ غزہ کے عوام پر مسلط کی گئی انتقامی پالیسیاں ترک کرے اور غزہ کے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔