You are here: فلسطین اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو کپڑے اتار کر گھروں میں داخلے کا حکم
 
 

اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کو کپڑے اتار کر گھروں میں داخلے کا حکم

E-mail Print PDF

0Pala11278الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے ایک انتہائی شرمناک اقدام کے طورپر فلسطینی شہریوں کی نام نہاد تلاشی کی آڑ میں انہیں گھروں میں داخل ہونے سے قبل اپنے کپڑے اتارنے کے احکامات دے دیئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تل ارمیدہ کالونی میں بسنے والے تمام فلسطینیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے گھروں کو واپسی کے وقت اپنے کپڑے اتار کر گھر کے باہر رکھیں۔

فلسطینی سماجی کارکن عماد ابو شمسیہ نے بتایا کہ تل ارمیدہ میں متعین اسرائیلی فوجیوں نے گذشتہ کئی روز سے فلسطینی شہریوں کے ساتھ توہین آمیز سلوک روا رکھا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج فلسطینی شہریوں کو اپنے گھروں میں داخل ہونے سے قبل کپڑے اتار کر تلاشی دلوانے پرمجبور کرتی اور انہیں عریاں گھروں میں داخل ہونے پر مجبور کیا جاتا ہے۔