You are here: Home
 
 

اسرائیل کا ڈورن طیارہ شام میں گر کر تباہ

E-mail Print PDF

0Pala6983مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ شام میں جنگی مشن پر بھیجا گیا اسرائیل کا ایک بغیر پائلٹ ڈرون طیارہ الخضر کے مقام پر گرکر تباہ ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے کے حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم انہیں خدشہ ہے کہ ڈرون طیارے کے اجزاء شامی فوج کے ہاتھ لگ سکتے ہیں جس سے ڈرون ٹیکنالونی کی چوری کا خدشہ ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ’روخیو شمائم‘ نامی یہ ڈرون طیارہ حجم میں چھوٹا ہے اور اسے جاسوسی اور انٹیلی جنس مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔