You are here: فلسطین فلسطینی دو شیزہ کی صیہونی جیل سے ضمانت پر رہائی
 
 

فلسطینی دو شیزہ کی صیہونی جیل سے ضمانت پر رہائی

E-mail Print PDF

0Pala11718الخلیل (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کی ’عوفر‘ فوجی عدالت نے 18 سالہ فلسطینی دو شیزہ ابتھال بریوش و 4000 شیکل ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کلب برائے اسیران کے مندوب اکرم سمارہ نے بتایا کہ عدالت کی طرف سے بریوش کو چار ماہ قید کی سزا سنائے جانے کے بعد یہ نیا فیصلہ آیا ہے۔ عدالت نے ابتھاج بریوش کی ضمانت پررہائی کا حکم دیا ہے تاہم اسرائیلی پراسیکیوٹر نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے اور اس کی قید کی سزا برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسیرہ بریوش کو25 اپریل 2018ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری سے قبل صیہونی آباد کار اوراس کے ساتھیوں نے الخضوری یونیورسٹی کے باہر اسے ہراساں کرنے کی مذموم کوشش کی تھی۔