You are here: غزہ
 
 

غزہ

غزہ میں پراسرار دھماکا ، ایک فلسطینی کسان جاں بحق

E-mail Print PDF

0Pala10767غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت لاہیا میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک 55 سالہ فلسطینی کسان محمد نمر المقادمہ جاں بحق ہو گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ واقعے میں دو افراد زخمی

Read more

پُرامن مظاہرین پر صیہونی فوج کی فائرنگ، چار شہید، 700 زخمی

E-mail Print PDF

0Pala6318غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں

Read more

صیہونی فوج کی فائرنگ، سر میں گولی لگنے سے فلسطینی زخمی

E-mail Print PDF

0Pala10750غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ کے قریب

Read more

غزہ تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 35 ہوگئی،4300 زخمی

E-mail Print PDF

0Pala10645غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے جدو جہد کرنے والے فلسطینیوں کی احتجاجی ریلیوں پر صیہونی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہوگئی ہے جب کہ تین ہفتوں کے دوران 4300 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

Read more

الاقصیٰ یونیورسٹی میں فتح کے دو گروپوں میں تصادم

E-mail Print PDF

0Pala10724غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں قائم الاقصیٰ یونیورسٹی میں تحریک فتح کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران دونوں طرف سے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملہ کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز غزہ کی جامعہ الاقصیٰ میں صدر محمود عباس کے حامی گروپ اور

Read more

صیہونی فوج کی فلسطینی طلباء ریلی پر فائرنگ، 84 طلباء زخمی

E-mail Print PDF

0Pala10728غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد کے قریب فلسطینی طلباء کی ایک ریلی پر اسرائیلی فوج نے براہ راست فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کم سے کم 84 طلباء اور طالبات شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ منگل کی شام اس وقت پیش آیا جب طلباء کی بڑی تعداد نے مشرقی غزہ کی سرحد کے قریب حق واپسی کے لیے ریلی نکالی۔

Read more

غزہ میں صیہونی فوج کی گولہ باری سے پانچ فلسطینی زخمی

E-mail Print PDF

0Pala6377غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے بدھ کو علی الصباح غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس میں خزاعہ کے مقام پر توپ خانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم پانچ فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے خزاعہ میں شہداء اسکول کے قرب وجوار میں کئی گولے داغے

Read more

غزہ کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور

E-mail Print PDF

0Pala10712غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی نصف آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے۔ یہ اعدادو شمار سنہ 2017ء میں جاری کیے گئے تھے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں غربت کی شرح 53 فی صد جب کہ غرب اردن میں یہ شرح 13.9

Read more

غزہ میں فلسطینی اسیران سے اظہار یکجہتی کے لیے میراتھن دوڑ کا مقابلہ

E-mail Print PDF

0Pala10714غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی جیلوں میں مختلف امراض کے شکار 1500 فلسطینی اسیران کے ساتھ ظہار یکجہتی کے لیے پندرہ سو کے عدد کے مطابق ‘میراتھن1500‘ کے عنوان سے ایک دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق میراتھن دوڑ میں تندرست شہریوں کے ساتھ ساتھ وہیل چیئر پر رہنے والے

Read more

Page 9 of 183