ایک اور زخمی فلسطینی شہید، تحریک حق واپسی کے شہداء کی تعداد 126 ہو گئی

Print

0Pala6260غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں  زخمی ہونے والا ایک اور فلسطینی شہری شہید ہوگیا جس کے بعد 30 مارچ سے جاری پرتشدد تحریک میں صیہونی فوج کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 126 ہو گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموارکو اسپتال میں زیرعلاج 28 سالہ ناصر عارف عبدالرؤف العرینی دم توڑ گیا۔

وزارت صحت کے مطابق 30 مارچ کے بعد سے فلسطین میں جاری تحریک حق واپسی کے دوران اسرائیلی فوج نے مجموعی طورپر 129 فلسطینی شہریوں کو شہید کردیا ہے۔ ان میں 63 فلسطینی صرف 14 مئی کو شہید کیے گئے جب کہ آٹھ ہفتوں کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے13 ہزار فلسطینیوں کو زخمی کیا۔

تیس مارچ کے بعد جاری اسرائیلی دہشت گردی میں 14 بچے بھی شہید ہوچکے ہیں۔6  شہداء کے جسد خاکی تا حال صیہونی فوج کی تحویل میں ہیں۔