’انسٹا گرام ‘ پر موجود فرضی اکاؤنٹس کے پیچھے حماس کا ہاتھ ہے:اسرائیل

Print

0Pala11712مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ ’انسٹا گرام‘ پر موجود فرضی اکاؤنٹس کے پیچھے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ حماس سوشل میڈیا کے ذرائع کو استعمال کرکے اسرائیلی فوج کے موبائل فون نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرنا چاہتی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی ایک ماہ قبل اسرائیل کی سائبر انفارمیشن سیکیورٹی کے حکام نے فوجیوں کی پروفائل کے ذریعے حماس کی فوجیوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل فوج نے’ٹوٹا دل‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی تھی جس کے تحت حماس کے سوشل میڈیا پر موجود فرضی اکاؤنٹس بند کیے گئے۔