Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

جمعۃ الوداع کو یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ ۔القدس کانفرنس لاہور سے مقررین کا خطاب

لاہور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں آل پارٹیز پریس کانفرنس بعنوان ’’القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت‘‘ کا انعقاد مورخہ 3جون کو کیا گیا جس میں پاکستان کی مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

PLFLah

لاہور (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں آل پارٹیز پریس کانفرنس بعنوان ’’القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت‘‘ کا انعقاد مورخہ 3جون کو کیا گیا جس میں پاکستان کی مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

 

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لاہور میں منعقدہ القدس کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز چوہدری، جمعیت علماء پاکستان پاکستان کے رہنما ملک بشیر نظامی، جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما حسن ہمدانی، آئی ایس او کے میثم جعفری اور فلسطین فاؤنڈیشن لاہور کے ترجمان عثمان مھی الدین نے شرکت کی اور کانفرنس سے خطاب کیا۔

آل پارٹیز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ امت مسلمہ اور حکومت یوم القدس کی تقریبات کو سرکاری سطح پر مناتے ہوئے یوم القدس کو سرکاری دن کے طور پر منانے کا اعلان کرے۔ مسئلہ فلسطین صرف مسلمانوں کا نہیں پوری دنیا کے امن کا مسئلہ ہے۔ جب تک فلسطین میں امن نہیں ہو جاتا عرب یا عالمی دنیا کو بھی امن نصیب نہیں ہوگا۔ فلسطین پر یہودیوں کے غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف امت مسلمہ کے اتحاد سے ممکن ہے۔ امت مسلمہ مظلوم فلسطینیوں کے قتل عام کا سلسلہ بند کروانے میں کردار ادار کرے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے حالیہ دنوں امریکی سفارتخانہ کی القدس شہر میں منتقلی کی شدید الفاظ میں مذمت اور مخالفت کی اور اسے بین الاقوامی قوانین اوراصولوں کی سنگین پائمالی اور خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کو پائمال کرنے کے عمل سے باز رہے، ان کاکہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے مسلم دنیا کو دہشت گردی سمیت معاشی مسائل میں الجھا رہی ہیں تاکہ اسرائیل کو تحفظ فراہم ہوسکے۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ جمعۃ الوداع یوم القدس کو ملک بھر میں سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے اور اسے پاکستان کے سرکاری ایام میں شمار کیا جائے،۔

جماعت اسلامی کے رہنما قیصر شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا امت مسلمہ کو مسئلہ فلسطین کے متحد ہو کر اقدامات اٹھانا ہوں گے ورنہ یہود و نصاریٰ پوری امت مسلمہ کی ریاستوں پر قابض ہوں گے۔ معاشی طور پر تو یہ لوگ امت کو برباد کر چکے اب ریاستی سطح پر قبضے کر رہے ہیں۔ افغانستان، عراق اور شام کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔

جمعیت علماء پاکستان کے رہنما ملک بشیر نظامی کا کہنا تھا کہ فلسطینی مسلمان امت مسلمہ کی مدد کے منتظر ہیں۔ امت مسلمہ خصوصاً پاکستانی حکمران اور مذہبی و سیاسی جماعتیں مسلمان بھائیوں کی مدد کے لئے میدان عمل میں آئیں۔

پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین ، آئی ایس کے رہنماؤں علامہ حسن ہمدانی، میثم جعفری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور کے ترجمان عثمان محی الدین نورانی نے بھی خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام سے ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے فوری حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

PLFLah1

PLFLah2

PLFLah3

PLFLah4

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan