Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

القدس فلسطین کا ابدی دارلحکومت کے عنوان پر دو روزہ تصویری نمائش اور گول میز کانفرنس کا آغاز 7جون کو ہوگا

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں ایم اے جناح روڈ نزد بندو خان پر ’’القدس فلسطین کا دارلحکومت ‘‘ کے عنوان پر فلسطینی عوام کے حق واپسی اور یوم القدس کی مناسبت سے ایک تصویری نمائش کا اہتمام مورخہ7جون سے کیا جا رہاہے جس کا افتتاح پاکستان کی سیاسی ومذہبی شخصیات اور انسانی حقوق کے نمائندوں سمیت سول

0Pala11090

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں ایم اے جناح روڈ نزد بندو خان پر ’’القدس فلسطین کا دارلحکومت ‘‘ کے عنوان پر فلسطینی عوام کے حق واپسی اور یوم القدس کی مناسبت سے ایک تصویری نمائش کا اہتمام مورخہ7جون سے کیا جا رہاہے جس کا افتتاح پاکستان کی سیاسی ومذہبی شخصیات اور انسانی حقوق کے نمائندوں سمیت سول سوسائٹی اراکین جمعرات کو کریں گے جبکہ یہ تصویری نمائش جمعۃ الوداع یوم القدس تک جاری رہے گی۔ واضح رہے کہ دو روزہ تصویری نمائش کا مقصد فلسطینی عوام کے حق واپسی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے عوام میں فلسطین سے متعلق شعور اور آگہی فراہم کرنا بھی ہے۔

دو روزہ تصویری نمائش کے پہلے روز 7جون کو افتتاح کے بعد گول میز کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا جس میں سیاسی و مذہبی قائدین اور این جی اوز اور سول سوسائٹی نمائندے یوم القدس سمیت فلسطین کے حالات اور فلسطینیوں کے حق واپسی کے عنوان سے خطاب کریں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan