You are here: حماس محمود عباس اور حکومت غزہ کے عوام کے مسائل کے ذمہ دار ہیں: فوزی برھوم
 
 

محمود عباس اور حکومت غزہ کے عوام کے مسائل کے ذمہ دار ہیں: فوزی برھوم

E-mail Print PDF

0Pala5883غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کےعوام کو درپیش مسائل کی تمام ترذمہ داری صدر محمود عباس اور فلسطینی حکومت پر عائد کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا کہ صدر محمود عباس اور وزیراعظم رامی الحمد اللہ غزہ کے عوام کے مسائل کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں ہونے والی مصالحت اور مفاہمت کا غزہ کے عوام کو خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچ سکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام تمام شعبوں میں بدترین حالات کا سامنا کررہے ہیں۔ خاص طورپر غزہ کی پٹی میں صحت کا شعبہ غیرمعمولی مسائل سے دوچار ہے۔ اسپتالوں میں طبی سامان اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

فوزی برھوم نے کہا کہ فلسطینی حکومت غزہ کی پٹی کے عوام کے مسائل کے حل کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی ہے۔ صدر محمود عباس کی غزہ کے عوام کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی روک تھام نہیں کی گئی۔ غزہ کے عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے ایفا نہیں کیے گئے۔