You are here: غزہ غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے القسام بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر حملے
 
 

غزہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے القسام بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر پر حملے

E-mail Print PDF

0Pala9312غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی جنگی طیاروں نے آج صبح خان یونس شہر میں حماس کے عزالدین قسام بریگیڈ کے ہیڈ کوارٹر البحریہ پر دو میزائل داغے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں کے حملے کا فلسطین کی اسلامی مزاحمت کی جانب سے بھر پور جواب دیا گیا۔

غاصب صیہونی حکومت مختلف قسم کے بے بنیاد دعووں کی وجہ سے غزہ کی پٹی کو بھاری توپ خانے اور ہوائی حملوں کا نشانہ بناتی رہتی ہے جن میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے 2006 کے انتخابات میں حماس کی شاندار کامیابی کے بعد غزہ کا محاصرہ کیا اور ہر قسم کی اشیاء اور مصنوعات کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔