You are here: حماس وینز ویلا کا فلسطین سے متعلق موقف قابل ستائش ہے: اسماعیل ھنیہ
 
 

وینز ویلا کا فلسطین سے متعلق موقف قابل ستائش ہے: اسماعیل ھنیہ

E-mail Print PDF

0Pala9729غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس’ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ جمہوریہ وینز ویلا کے صدر کی جانب سے فلسطینی قوم کے دیرینہ حقوق کی حمایت امریکا کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرنا قابل تحسین ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کی طرف سے وینز ویلا کے صدر نیکولس میڈورو کو بھیجے گئے ایک مکتوب میں ان کی فلسطینی قوم کی حمایت کی پرمبنی پالیسی کو قابل ستائش قرار دیا۔ مکتوب میں کہا گیاہے کہ وینز ویلا نے اسرائیلی مظالم اور امریکا کی صیہونی ریاست کی طرف داری پرمبنی پالیسی کو فلسطینی قوم اور حماس قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ حماس فلسطین کی مکمل آزادی اور قوم کے بنیادی حقوق کے حصول اور دفاع کے اصول پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  حماس فلسطینی قوم کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں ہونے دے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وینز ویلا کا فلسطینی قوم کے دفاع کے حوالے سے مؤقف قابل تحسین ہے۔