غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ ان کہ جماعت ارض فلسطین کے ایک ذرے پر بھی کسی کو افراط و تفریط کی اجازت نہیں دےگی۔
ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ فلسطین کسی حکومت یا ریاست کی ملکیت نہیں بلکہ یہ پورے عالم اسلام کی ملکیت ہے۔ ہمÂ فلسطین اور پوری مسلم امہ کے وفادار سپاہی ہیں۔
خیال رہے کہ 6 دسمبر2017ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے بعد تل ابیب سے سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ کے اس اعلان پر عرب ممالک اور عالم اسلام کی طرف سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔