You are here: حماس حماس کے وفد کی الجزائری رہنماؤں سے ملاقات، القدس پر بات چیت
 
 

حماس کے وفد کی الجزائری رہنماؤں سے ملاقات، القدس پر بات چیت

E-mail Print PDF

0Pala9814الجزائر (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد نے افریقی ملک الجزائر کی مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت کی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے وفد کی قیادت جماعت کے ترجمان اور تعلقات عامہ کونسل  اور الجزائر میں حماس کے مندوب محمد عثمان سمیت اعلیٰ اختیاراتی وفد نے الجزائری سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

حماس کے وفد سے الجزائر کے نیشنل فریڈم فرنٹ اور الجزائری امن سماج تنظیم کی قیادت سے ملاقات کی۔

حماس کے وفد نے نیشنل فریڈم مومونٹ کے سیکرٹری جنرل جمال ولد عباس اور جماعت کے سیاسی شعبے کے دیگر ارکان کے ساتھ ملاقات کی۔

حماس کے وفد نے الجزائری قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت فلسطین کی موجودہ سیاسی صورت حال، فلسطینیوں کے درمیان مزاحمت، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

الجزائری سیاسی جاعت فریڈم فرنٹ کے سیکرٹری جنرل نے حماس کے وفد کو یقین دلایا کہ ان کا ملک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس کو تسلیم نہیں کرتا اور ٹرمپ کے اقدام کو ناکام بنانے کے لیے ہرسطح پر کوششیں جاری رکھے گا۔ انہوں نے حماس وفد کو فلسطینیوں کے تمام دیرینہ حقوق بالخصوص حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔