You are here: فلسطین دشمن نے فلسطین قوم کے لیے ان کی اپنی زمین تنگ کردی: امام قبلہ اوّل
 
 

دشمن نے فلسطین قوم کے لیے ان کی اپنی زمین تنگ کردی: امام قبلہ اوّل

E-mail Print PDF

0Pala1024مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے کہا ہے کہ دشمن نے فلسطینی قوم پر اس کے اپنے وطن میں عرصہ حیات تنگ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے جدو جہد تیز کرنا ہو گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مسجد اقصیٰ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں الشیخ ابو اسنینہ نے کہا کہ عرب ممالک اور عالم اسلام میں آنے والے تغیریات کے باوجود ہمارے خلاف سازشیں جاری ہیں۔ مگر اللہ کی سنت ہمیشہ غالب رہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی ظالمانہ کارروائیاں فلسطینیوں کو ایک قوم اور مسلمانوں کو ایک امت بننے سے نہیں روک سکتیں۔

انہوں نے کہاکہ فلسطین ہمارا وطن، مقدسات ہماری مقدسات، بیت المقدس ہمارے نبیؐ کے سفر معراج کے لیے مسریٰ ہے۔ القدس کے وارث ہم خود ہیں۔ اللہ نے اس کا وارث مسلمانوں کو بنایا۔

الشیخ ابو اسنینہ کا کہنا تھاکہ القدس کو اسرائیل کے حوالے کرنے کا امریکی اقدام کسی صورت میں قابل قبول نہیں۔ یہ اقدام ہر اعتبار باطل اور جابرانہ ہے۔

قبلہ اوّل کےامام نے فلسطینی قوم پر اپنی صفوں میں اتحاد پیدا  کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کے روز 40 ہزار فلسطینیوں نے نماز جمعہ مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل میں نماز کی ادائیگی سے روکنے کے لیے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں تاہم فلسطینی رکاوٹیں توڑ کو مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔