You are here: فلسطین جنوبی فلسطین میں دو مقامات پر صیہونی فوج کی مشقیں جاری
 
 

جنوبی فلسطین میں دو مقامات پر صیہونی فوج کی مشقیں جاری

E-mail Print PDF

0Pala5854مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے جنوبی فلسطین کے دو شہروں العربا اور ایلات میں کل سے فوجی مشقیں شروع کی ہیں۔ یہ مشقیں تین روز تک جاری رہیں گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی ایک عبرانی نیوز ویب سائیٹ ’کان‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشقوں کے دوران فوج کی نقل وحرکت اور فوجی گاڑیوں کی کارکردگی کو چیک کیا جائے گا۔ اس دوران صیہونی ریاست کی جانب سے مشقوں میں زور دار دھماکے بھی کیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ایلات اور العربا میں جاری فوجی مشقیں سنہ 2018ء کے فوجی پلان اور فوج کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔ ان مشقوں کا مقصد صیہونی ریاست کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ حال ہی میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی اور لبنان کے ساتھ ممکنہ جنگ کے تناظر میں فوجی مشقیں کی تھیں۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’وللا‘ کے مطابق چھاتہ بردار بریگیڈ 101 نے الحرشیہ اور الجلیل کے بالائی پہاڑی علاقوں میں فوجی مشقیں کی تھیں۔