You are here: غزہ صیہونی جنگی طیاروں کے غزہ کی پٹی پر سات مقامات پر حملے
 
 

صیہونی جنگی طیاروں کے غزہ کی پٹی پر سات مقامات پر حملے

E-mail Print PDF

0Pala5995غزہ ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے مراکز پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد املاک کونقصان پہنچا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے عسقلان کے مقام پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے القسام بریگیڈ کے ایک مرکز پر تین میزائل داغے جب کہ سوڈانیہ کے مقام پر بھی ایک مزاحمتی کمپاؤنڈ کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

اطلاعات کے مطابق صیہونی فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی مراکز پر 7 مقامات پر بمباری کی۔

غزہ میں وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے ک اسرائیلی فوج نے میزائل حملوں میں ایک شہری زخمی ہوا ہے جسے غزہ کے انڈویشی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے میزائل حملوں کے بعد وہاں سے مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔