You are here: غزہ صیہونی فوج کی توپخانے سے گولہ باری، غزہ میں دو فلسطینی شہید
 
 

صیہونی فوج کی توپخانے سے گولہ باری، غزہ میں دو فلسطینی شہید

E-mail Print PDF

0Pala11011غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج نے جنوبی شہر خان یونس میں توپ خانے سے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم دو فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے مشرقی خان یونس میں سرایا القادس کے ایک مرکز اور رصدگاہ پر کئی گولے داغے جس کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور تیسرا زخمی ہوگیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں کی بلا اشتعال گولہ باری سے شہید اور زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شہید ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ عبدالحلیم الناقہ اور 25 سالہ حسن المعور کے نام سے کی گئی ہے جب کہ تیسرا شہری بھی شدید زخمی ہے۔