You are here: غزہ غزہ میں فلسطینی مظاہرین کا قتل عام انتہائی افسوناک ہے: یو این سیکرٹری جنرل
 
 

غزہ میں فلسطینی مظاہرین کا قتل عام انتہائی افسوناک ہے: یو این سیکرٹری جنرل

E-mail Print PDF

0Pala11279نیویارک (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے خبردار کیا ہے کہ فلسطین کا محصور علاقہ غزہ جنگ کے دھانے پر کھڑا ہے۔ انہوں نے غزہ میں حق واپسی کے لیے پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل عام پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ ’غزہ کی پٹی میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ انتہائی تشویشناک اور خوفناک ہے۔ تمام فریقین جو صورت حال کو اس مقام تک پہنچانے کے ذمہ دار ہیں ان کی بھرپور مذمت کی جانی چاہیے۔ میں سب کو متنبہ کرتا ہوں کہ غزہ جنگ کے دھانے پر پہنچ چکا ہے‘۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل کے آج منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں غزہ کی پٹی میں جاری کشیدگی کےحوالے سے ایک رپورٹ پیش کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سفارت کار فلسطین۔ اسرائیل بحران پر اپنی آراء کا اظہار بھی کریں گے۔

سنہ 2014ء کی جنگ کے بعد غزہ کی پٹی میں حالات ایک بار پھرانتہائی خطرناک نہج تک پہنچ چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ افراد کی ہلاکتوں اور ہزاروں کے زخمی ہونے پر گہرا دکھ اور صدمہ ہے۔ اسرائیلی فوج 30 مارچ سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف براہ راست فائرنگ اور طاقت کا بے دریغ استعمال کررہی ہے جس کے نتیجے میں شہریوں کا غیرمعمولی جانی نقصان ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ 30 مارچ سے غزہ کی پٹی میں جاری عوامی حق واپسی تحریک کو دبانے کے لیے اسرائیل نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا ہے جس کے نتیجے میں 132 فلسطینی شہید اور 13 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 61 فلسطینی صرف 14 مئی کے روز امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے خلاف احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج کی انتقامی کارروائیوں کی بھینٹ چڑھ گئے تھے۔

سوموار کے روز بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ تیس مارچ سے جاری تحریک کے دوران 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے 1400 ایسے زخمی ہیں جنہیں تین سے پانچ گولیاں لگی ہیں۔