You are here: Home
 
 

اسرائیل سے واپس جانے والے صیہونیوں کی تعداد میں اصافہ

E-mail Print PDF

0Pala11715مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل آنے والے یہودیوں کے مقابلے میں واپس جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار سے نشاندھی ہوتی ہے مزید سولہ ہزار دوسو افراد اسرائیل چھوڑ کے دنیا کے دیگر ملکوں کو منتقل ہوگئے ہیں۔ سن دوہزار پندرہ میں بھی سولہ ہزار سات سو یہودی اسرائیل چھور کر چلے گئے تھے۔

اسرائیل کے محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں دنیا بھر سے لاکر بسائے گئے یہودیوں کے مقابلے میں اسرائیل سے جانے والے یہودیوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوگیا ہے۔سیکورٹی، اقتصادی اور سماجی نا انصافیوں کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے یہودیوں کی معکوس مہاجرت کی اہم ترین وجہ قرار دیا جارہا ہے۔