You are here: غزہ فلسطینی غرباء کے لیے یورپ کی 16.4 ملین یورو کی مالی امداد
 
 

فلسطینی غرباء کے لیے یورپ کی 16.4 ملین یورو کی مالی امداد

E-mail Print PDF

0Pala11719مقبوضہ بیت المقدس (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) یورپی یونین کی جانب سے فلسطین کے علاقوں غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے کے غریب اور محتاج گھرانوں کے لیے 1کروڑ 64 لاکھ یورو کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے ذریعے فلسطینیوں کو دی جائے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ یونین کی جانب سے 15ملین یورو اور آسٹریا کی طرف سے 1.4 ملین یورو کی مالی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ رقم غزہ اور غرب اردن کے 64500 غریب خاندانوں کی کفالت پر صرف کی جائے گی۔ ان میں سے 80 فی صد غزہ کی پٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

یورپی یونین کے مندوب ’رالف طراف‘ نے کہا کہ فلسطینی علاقوں میں سماجی ترقی، امن اور فلاحی ترقی میں غربت سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین فلسطینی اتھارٹی کی معاونت سے 1 لاکھ آٹھ ہزار غریب فلسطینی گھرانوں کی کفالت کرے گا۔