رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی خاندان کو مکان سے محروم کردیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ کے مغرب میں شقبا کے مقام پر بلڈوزر کی مدد سے فلسطینی شہری کا مکان مسمار کرڈالا۔